پنجاب سے نال کیلئے مرغی سپلائی کرنے والے ٹرکوں پر فائرنگ

خضدار(بیورورپورٹ)صوبہ پنجاب سے ضلع خضدار, اورتحصیل نال کیلئے مرغی سپلاہی کرنے والے ٹرکوں پر سندھ دھکن ایریا میں گزشتہ چوروں نے رات 12:30 بجے کے قریب اندھا دھند فائرنگ کردی اور ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہے ہیں فائرنگ سے گاڑیوں کے ٹائر برسٹ ہوگئے اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا ھے، یاد رہیں گزشتہ رمضان المبارک 2022 میں بھی سندھ کے اِسی ایریا میں پنجاب سے نال کیلئے مرغی سپلاہی کرنے والے گاڑیوں پر چوروں نے فائرنگ کردیا تھا جِس میں نال کے رہائشی استاد ندیم گرگناڑی جان بحق ہوگئے اور ایک ڈرائیور زخمی ہوگئے تھے سندھ کے اسی ایریا میں ڈاکو راج تاحال جاری ہے گاڑی مالکان کی جان ومال محفوظ نہیں ہے گاڑی ڈرائیوروں اور مرغی ڈیلروں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ اور بلوچستان کے وزرائ اعلی, چیف سیکٹریریز سندھ و بلوچستان,کمشنر قلات ڈویڑن ڈپٹی کمشنر خضدار ودیگر حکام بالاسے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حدود میں ہمارے لوڈ گاڑیوں کو چوری کی شامت سے تحفظ فراہم کیا جائے اگر ہمیں تحفظ نہیں دیا گیا تو ہم مجبوراً رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں ضلع خضدار میں چکن کی سپلاہی کو مکمل بند کردینگے جب تک ہمیں تحفظ دینے کی ضمانت ہی نہ مل سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں