کوئٹہ سیلاب متاثرین کافنڈ زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا ،جمعیت علما اسلام

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماوں نے کہا کہ کوئٹہ سیلاب متاثرین کافنڈ زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا ہزاروں متاثرین کو سروے کے بعد بے یارو مددگار چھوڑنا انتہائی ظلم ہے، اکثر نے قرضے لے کر مکانات تعمیر کروالئے مگر اب ان کے پاس سحر وافطار کا کھانا اور عید کے کپڑے تک نہیں ۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی ، حاجی محمد شاہ لالا، مفتی عبد السلام رئیسانی مولانا عبد الاحد محمد حسنی مولانا حکیم حبیب اللہ حافظ عبد الحق حقانی مولانا محمد اشرف جان مفتی غلام نبی محمدی مفتی عبد الغفور مدنی حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سید سعداللہ آغا مفتی نیک محمد فاروقی مولانا حافظ سردار محمد نورزئی حافظ سراج الدین مفتی رحمت اللہ حاجی قاسم خان خلجی مولانا مفتی محمد ابوبکر حاجی صالح محمد مولانا محمد عارف شمشیر ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ ملک عبداللہ خان ناصر حاجی عبداللہ سلیمان خیل حافظ رحمان گل حافظ دوست محمد اور دیگر نے مشترکہ اخباری بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ سیلاب، کوڈ سمیت تمام آفات کیلئے مختص اربوں روپے کے فنڈ کو شیر مادر سمجھ کر ہڑپ کیا گیا مگر عوام کو کوئی ریلیف تک فراہم نہیں کیا گیا، گزشتہ سیلاب نے ہنہ اوڑک، سریاب اور کوئٹہ کے اکثر علاقوں کوتباہ کرکے رکھ دیا، دفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اعلانات کئیے مگر اس پر عمل درآمد تاحال نہ ہونا فرسودہ نظام اور کرپٹ مافیا کے اثرات کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو عید سے قبل رقوم اور ریلیف فراہم کرکے انہیں عید کی خوشیوں میں شامل کیا جائے ۔افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہر وقت کوئٹہ کے عوام کی مصیبتوں سے لوگوں نے ذاتی خواہشات کی تکمیل اور تجوریاں بھرنے کے علاہ اور کچھ نہیں کیا اب عوام کو جواب دینے والا کوئی نہیں ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد اور خطیر رقم ریلیز ہونے میں کونسا ڈپارٹمنٹ حائل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں