پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست کا مقصد بلوچستان کے عوام کی خدمت ہے، ثنا اللہ زہری
کوئٹہ(یو این اے )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری کے ساتھ جھالاوان ہاس کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی پیپلز پارٹی ضلع نصیر آباد کے سینئر رہنما سردار زادہ بابا غلام رسول عمرانی سابق صوبائی وزیر بابو محمد امین عمرانی سردار دوست محمد ساتکزئی کی اہم سیاسی بیٹھکملاقات میں رہنماں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال بلوچستان کی سیاست اور پارٹی دیگر باہمی دلچسپی کے امور تبادلہ خیال کیا گیا اور بالخصوص ضلع نصیر آباد کی سیاسی صورتحال اور مستقبل کی سیاسی منصوبہ بندی مقامی سیاست کے دا پیچ کے حوالے سے نواب ثنا اللہ خان زہری کو آگاہ کیا گیا اور ان کے ساتھ تفصیلی مشاورت بھی کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو ضلع نصیر آباد سمیت بلوچستان بھر میں مزید منظم اور فعال کرنے کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گیاس موقع پر چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع نصیر آباد پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں کا ایک مضبوط گڑھ ہے مستقبل پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے آنے والے جنرل الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بلوچستان بھر بالخصوص جھالاوان نصیرآباد سراوان میں تاریخی کامیابی حاصل کریگی بلوچستان کے عوام ترقی دشمن جماعتوں کی منافقت اور دوغلاپن سے عاجز آچکے ہیں اس لیے وہ اپنے دکھوں کا مداوا پاکستان پیپلز پارٹی کے لیڈر شپ کو سمجھتے ہیں ہمارے سیاست کا مقصد بلوچستان کے عوام کی خدمت ہے بے روزگار نوجوانوں کو باعزت روزگار دینا ہے ہماری پارٹی کا نعرہ ہے روٹی مکان اور کپڑا پاکستان کے عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو ایک اور موقع دیا تو انشااللہ بلوچستان کے محرومیوں کا بھی خاتمہ ہو گاملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے سینئر رہنما نمائندہ خاص نواب زہری نامزد ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی صلاح الدین زہری میر عبدالنبی زہری عبدالحمید شیخ علاالدین زہری عبدالخالق زیری بھی موجود تھے


