نوشکی میں امن وامان کا مسئلہ انتہائی مخدوش ہے ،بی این پی

نوشکی (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے جاری کردہ بیان میں نوشکی انتظامیہ اور امن وامان قآئم رکھنے والے اداروں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے نوشکی میں امن وامان کا مسئلہ انتہائی مخدوش ہے۔ شہر میں عملا ڈاکوں، چوروں، لٹیروں اور قاتلوں کا راج ہے۔ عوام کی جان و مال نہ شہر نہ شاہراہ اور نہ ہی گھروں میں محفوظ ہیں مگر انتظامیہ اور امن و امان قائم رکھنے والے اداروں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ کل شام کو محفل ھوٹل کے قریب نا خوشگوار واقع جس میں حیات اللہ گرگناڑی کی شہادت واقع ہوئی اور سابق ویکسینیٹر محمد یعقوب گولی لگنے سے زخمی ہے اور آج کئی گھنٹوں سے حیات اللہ کے لواحقین شہید کی میت کو لے کر کوئٹہ تفتان شاہراہ پر رمضان شریف کے اس با برکت مہینے میں بھی سراپا احتجاج ہیں مگر انتظامیہ کی کارکردگی نظر نہیں آرہی اور نہ ہی قاتل گرفتارہوسکے ہیں قتل و غارتگری کے اس عمل کی بی این پی نوشکی بھرپور مذمت کرتے ہو ے مطالبہ کرتی ہے کہ قاتلوں کو فورا گرفتار کر کے لواحقین کے مطالبات تسلیم کئیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں