کارکن کل سانحہ ڈنک کیخلاف ہونے والے مظاہرے میں بھر پور شرکت کریں، نیشنل پارٹی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے ترجمان نے اعلان کیا کہ سانحہ ڈنک کے خلاف 5 جون کو سہ پہر تین بجے کراچی پریس کلب پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں پارٹی کارکناں بڑی تعداد میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان بھر اور خصوصا مکران میں حالات زیادہ سنگین شکل اختیار کر کرچکے ہیں مسلح جھتوں کو ریاستی اداروں کی سرپرستی حاصل ہے وہ سرعام چادر و چاردیواریوں کے تقدس کو پامال کر رہے ہیں ڈنک کا سانحہ ایسی سلسلے کی کھڑیاں ہیں مسلح دستے حکومتی پارٹیوں کے وزرا کے گارڈز ہیں اور ان کی سرپرستی ان کو حاصل ہے تربت انتظامیہ ڈاکوں کے سرغنوں پر ہاتھ ڈالنے کو تیار ہی نہیں ہیں بیان میں کہا گیا کہ متاثرہ خاندان کو تنگ کیا جارہا ہے اور پریشر دی جارہی ہے کہ وہ اس معاملے کو رفع دفع کریں بیان میں کہا گیا کہ ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرئے اور سماج دشمن عناصر سے اپنی وابستگی ختم کرکے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائے اور مکران بھر سے پرائیویٹ مسلح دستوں کا قلع قمع کرکے عوام کو اور کاروباری افراد کو تحفظ فراہم کرئے حکومتی پارٹیاں بھی ان سماج دشمن عناصر کی سرپرستی بند کریں اور سکورئٹی اداروں کے سامنے رکاوٹ نہ بنیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں