نواز شریف کو پاکستان لانے کیلئے عدالتوں سے رجوع کرنے پر غور جاری ہے،شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو پاکستان لانے کیلئے حکومت عدالتوں سے رجوع کرنے پر غور کر رہی ہے اور ان کے ضمانتی کو ملک سے بھاگنے نہیں دیا جائے گا، ملکی معیشت کوتباہ کرنے اب اپنے لیڈروں کی کرپشن کو چھپانے کیلئے میدان میں نکل آئیں ہیں جس طرح چینی سکینڈل میں ملوث مافیا کو بے نقاب کیا ہے اسی طرح گندم سکینڈل میں ملوث عناصر بھی بے نقاب ہونگے اپوزیشن ملک کو درپیش خطرات اور وبائی امراض کے مقابلے کیلئے حکومت کا ساتھ دینے کی بجائے اس میں اضافے کی دعائیں مانگ رہی ہیں حکومت کرپشن کے خاتمے کے جس نعرے کے ساتھ اقتدار میں آئی تھی اسے ہر صورت پورا کیا جائے گا،عوام کورونا سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں بصورت دیگر حکومت کو لاک ڈائون میں مذید سختی کرنی ہوگی۔بدھ کے روز رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہاکہ اس وقت ملکی معیشت کو چھاٹنے والے سیاسی ٹڈی دل بہت زیادہ متحرک ہیں اور حادثاتی طور پر وزیر اعظم بننے والے شاہد خاقان عباسی شریف خاندان کے احسانات کا بدلہ چکانے کیلئے اپنے چمچوں سمیت میدان میں اترے ہیں انہوںنے کہاکہ پاکستان کی موجودہ صورتحال اور معیشت کی تباہی کا ذمہ دار ٹولہ اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے نیب سمیت احتساب کے اداروں سے فرار کی کوشش کر رہی ہے حکومت ان کے خلاف کسی قسم کی انتقامی کراوائی نہیں کر رہی ہے بلکہ یہ سب ان کی کرپشن کی وجوہات ہیں انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کو مری کے عوام نے مسترد کردیا اور وہ بھیک کی سیٹ میں منتخب ہوکر ملک میں حادثاتی وزیر اعظم بنے تھے اور اب وہ ان احسانات کا بدلہ چکانے کیلئے ملکی سلامتی کو بھی دائو پر لگانے کیلئے تیار ہیں انہوںنے کہاکہ حکومت جس نعرے کے ساتھ برسر اقتدار آئی تھی اس کو ہر صورت پورا کیا جائے گا حالیہ چینی مافیا کے خلاف غیر جانبدار رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت کرپشن میںملوث کسی بھی مافیا کو ہرگز نہیں چھوڑے گی انہوںنے کہاکہ چینی سکینڈل میں ملوث عناصر کے خلاف نیب اور ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کو متحرک کیا جائے گا اور چینی کے بعد گندم سکینڈل کو بھی بے نقاب کیا جائے گا انہوںنے کہاکہ حکومت اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے ملک سے فرار ہونے کی راہیں بند کرنے پر غور کر رہی ہے اور اگر ضرورت پڑی تو اس کا نام ای سی ایل میں بھی ڈالا جا سکتا ہے انہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی وائرل ہونے والی تصویر کا مقصد مسلم لیگ ن جو اب کئی ٹکڑوں میں بھٹ چکی ہے کی سربراہی پر قائم رہنا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت سابق وزیر اعظم کو 50روپے کے اسٹامپ پیپر پر ملک سے باہر گئے تھے کو واپس لانے کیلئے عدالت سے رجوع کرنے پر بھی غور کر رہی ہے انہوںنے کہاکہ اپوزیشن ملک کو درپیش خطرات ،کورونا وبا اور ٹڈی دل پر بھی سیاست کرنے سے باز نہیں آرہی ہے اور حکومت کا ساتھ دینے کی بجائے ملک کو درپیش خطرات میں اضافے کی دعائیں مانگ رہی ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت نے کورونا کی صورتحال سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے نچلے طبقے کی ضروریات کا خیال رکھنے کیلئے سب سے پہلے منصوبہ بندی کی اور اسی مقصد کے حصول کیلئے لاک ڈائون میں نرمی کی گئی تاہم اس وقت ملک میں مریضوں کی تعدا میں بے حد اضافہ ہورہا ہے اور اگر عوام نے احتیاط نہ کی تو اس کے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ اگر حکومت کی جانب سے عائد کردہ لاک ڈائون میں عوام نے عمل نہ کیا تو پھر اس میں مذید اضافہ ہوسکتا ہے انہوں نے کہاکہ ملک کو درپیش دوسرے بڑے خطرے ٹڈی دل سے بھی نمٹنے کیلئے تیاریاں جاری ہیں اور جون کے اخر تک فضائی سپرے کرنے والے 15جہاز ملک میں دستیاب ہونگے انہوں نے کہاکہ ٹڈی دل کے حوالے سے دیگر ہمسایہ ممالک سے بھی رابطے میں ہیں اور اس سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کی بھی کوششیں کی جائیں گی ۔اعجاز خان #/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں