ضلعی انتظامیہ اور کسٹم کی کوئٹہ سے پنجگور آٹا اور چینی لانے والوں سے بھی بھتہ گیری
پنجگور:پنجگور کے ہول سیلرز نے ضلعی انتظامیہ و کسٹم کوئٹہ کی رویہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجگور کے عوام کی معاشی قتل عام پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، دن بہ دن بلوچستان میں ادارے اپنی قانونی آئینی اخلاقی اختیار سے تجاوز کرکے بھتہ گیری پر لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے شریف کاروباری شہریوں کی عزت نفس کو مجروح کیا جارہا ہے ایک طرف ایران بارڈر قریب ہوتے ہوئے بھی ہمیں راشن کا کاروبار کرنے نہیں دیا جارہا دوسری جانب بلوچستان کے اندر حد بندی علاقہ بندی عجیب و غریب قانون شروع کردی گئی کوئٹہ سے آٹا چینی کو روکنا گاڑی والوں سے بھتہ طلب کرنا نہ قابل برداشت عمل ہیں انکے خلاف آخری حد تک جائیں گے خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور کے راشن والی آٹا، چینی لانے والی گاڑیوں کو کوئٹہ میں روکنا ان کی بندش انہیں ناجائز تنگ کرنے کیخلاف پنجگور سے تعلق رکھنے والے ہول سیلرز نے سخت قدم اٹھانے پر اتفاق کرلیا۔ انجمن تاجران کے صدر فرید نواز و پنجگور کے معروف کوئٹہ کے چینی آٹا ہول سیلرز حاجی نواب حاجی علی جان، حاجی حاصل سمیر حسن، امان اللہ، عبدالعزیز، عبدالغنی، بشیر احمد، عبدالواحد، سعد بلوچ، عبدالکبیر، صدام حسین، امین جان ودیگر کا ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور کو اس وقت دانستہ طور پر معاشی بحران کا شکار بنایا جارہا ہے رمضان المبارک اور عید کی آمد آمد پر کوئٹہ سے پنجگور آنے والے آٹا چینی کی گاڑیوں کو لک پاس کے مقام پر کسٹم و ادارے روک رہے ہیں اور پنجگور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے این او سی مانگ رہے ہیں کئی بار ضلعی انتظامیہ نے تعاون کی ہے لیکن اب ضلعی انتظامیہ کے اسٹاف کی جانب سے ہر این او سی پر پیسے کی طلب شروع کی گئی ہے ایک چینی آٹا کی بوری کے دو سو روپے سے کم و بیش ہیں، اگر ہم کسٹم و ضلعی انتظامیہ کے اسٹاف کو بھتہ دینا شروع کریں تو ظاہر ہے پنجگور میں پانچ ہزار کا آٹا چینی دس ہزار روپے جائے گی، جو پنجگور کے عوام کیلئے خریدنا مشکل نہیں نہ ممکن بن جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم چیف سیکرٹری بلوچستان وزیر اعلیٰ بلوچستان صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ کمشنر مکران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پنجگور کے عوام کو ستانے کا نوٹس لیں بصورت دیگر ہم کچھ نہیں کرسکتے ہیں اپنا دکان بازار بند کرسکتے ہیں اگر مزید تنگ کیا گیا ہمارے مسلے کو نہیں سنا گیا پورے مکران روٹ کو ٹریفک کیلئے بند کردیں گے۔


