بنگلادیش، ڈھاکا کی مارکیٹ میں آتشزدگی، سیکڑوں دکانیں جل کر خاکستر
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی مارکیٹ میں آگ لگنے سے سیکڑوں دکانیں جل گئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بونگو بازار اور اس سے ملحقہ 3 تجارتی علاقے آگ سے شدید متاثر ہوئے اور تقریباً 600 فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالا۔بنگلادیشی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فضائیہ کا 1 ہیلی کاپٹر بھی آگ بجھانے کی کوشش میں شامل ہوا۔مارکیٹ کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں دکانیں جل گئیں اور ہمارا سب کچھ تباہ ہوگیا۔
Load/Hide Comments


