پاکستان میں شدید مہنگائی سے بلوچستان میں سفید پوش طبقہ بھی متاثر ہے، حاجی لشکری

کوئٹہ : بلوچستان پیس فورم کے سربراہ سینئر سیاستدان و سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش ہے، مہنگائی سے بلوچستان کا سفید پوش طبقہ شدید متاثر ہورہا ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی۔ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ پاکستان شدید مہنگائی کی لپیٹ میں ہے، بلوچستان کا سفید پوش طبقہ مہنگائی سے شدید متاثر ہورہا ہے، ریاستی ادارے، عدلیہ اور میڈیا اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے ملک بھر بالخصوص بلوچستان میں سفید پوش لوگ شدید متاثر ہیں لوگوں کو اس بحران سے نکالنے کیلئے ریاست اپنا کردار ادا کرئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں