کوئٹہ، سیٹلائٹ ٹاﺅن گرلز کالج کی بسیں بند کرکے کھڑی کردی گئیں، طالبات کو مشکلات

کوئٹہ (آن لائن) سٹیلائٹ ٹاو¿ن گرلز کالج کی گاڑیاں بجٹ کے ہوتے ہوئے سروسز کی فراہمی سے قاصر ہیں جس کی وجہ سے طلبہ کو ماہ رمضان اور عام حالات میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے سیٹلائٹ ٹاو¿ن میں واقع گورنمنٹ گرلز کالج میں طلبہ کو سروسز فراہم کرنے والی بسیں بند کر کے کھڑی کردی گئی ہیں اور بجٹ کی دستیابی کے باوجود کالج انتظامیہ نے طلبہ سے غیر اعلانیہ طور پر یہ سہولت ختم کردی ہے جس کی وجہ سے طلبہ کو سخت پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے۔ عوامی حلقوں نے صوبائی وزیر تعلیم، سیکرٹری تعلیم اور ڈائریکٹر کالجز سے اپیل کی ہے کہ گورنمنٹ گرلز کالج سیٹلائٹ ٹاو¿ن کی انتظامیہ سے باز پرس کرتے ہوئے بسوں کی سہولت بحال کی جائے اور طلبہ کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں