بلوچستان میں کسٹم چیک پوسٹوں پر اشیائے خورونوش کی نقل و حمل کرنیوالوں کو بے جا تنگ کیا جارہا ہے، ٹرانسپورٹرز

کوئٹہ (یو این اے) مشترکہ اتحاد ٹرانسپورٹرزتفتان روٹ اینڈ رخشان بیلٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ تفتان روٹ پر چلنے والے ٹرانسپورٹرز اپنے مسافروں کے کارگو اور کوئٹہ سے تفتان تک نوشکی چاغی خاران اضلاع کے شہریوں تاجروں اور دکانداروں کے لیے بطورِ کارگو اشیا خوردونوش جو لیجاتے ہیں جن میں اکثر انسانی بنیادی گھریلو استعمال کے اشیا شامل ہیں اور ان کے لے جانے لانے کے محدود نقل و حمل کو ہم جائز تجارت سمجھتے ہیں تو اس بنا پر ہمیں کسٹم چیک پوسٹوں خصوصا دالبندین چیک پوسٹ پر کسٹم اہلکاروں کی جانب سے بےانتہا تنگ کرنے کی بنا پر اور عزتِ نفس کو مجروح کرنے کی بنا پر آےروز کی تذلیل کی وجہ سے ہمارے روٹ ٹرانسپورٹروں نے دالبندین کے مقام پر پرامن احتجاج کیا اورجواپنی آواز کو اعلی حکام تک پہنچانے کی حد تک محدود تھی الحمدللہ ہمارا احتجاج سو فیصد پر امن تھی جو رکارڈ پر موجود ہے جبکہ ہمارے پرامن احتجاج سے مرعوب ہو کر کچھ اہلکاروں نے انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی جسے موقع پر موجود ٹرانسپورٹرز نے ناکام بنایا اور ضلعی انتظامیہ چاغی کے ڈی سی اور اے سی کے ساتھ کامیاب مذاکرات کےاور چیف کلیکٹر بلوچستان کی یقین دہانیوں کے بناپر اپنااپرامن حتجاج ملتوی کیادوسری جانب اس معاملے میں ٹرانسپورٹرز کو سمنگلنگ کا القابات سے یاد کرنے کی محکمہ کسٹم کے ترجمان کے بیان کی ہم ٹرانسپورٹر تردید کرتے ہیں ان جیسے بیان کو ہم اصل حقائق کو چھپانے کی ایک ناکام کوشش سمجھتے ہیں یہاں ہم ایک بات واضح کرنا چاتہے ہیں کہ جب ہماری آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی تاکہ اعلی حکام تک ہماری آواز کو پہنچنے سےدبانے کی کوشش کی گئی تو روٹ پر چلنےوالے موجود ٹرانسپورٹرز نے شیخ واصل آباد کے مقام پر چیف کلیکٹر بلوچستان کی واپسی کے موقع پر احترام سےان کے سامنے ٹرانسپورٹرز نے اپنی فریاد پہنچھائی جو کچھ اہلکاروں کو عزم نہیں ہورہا،لیکن چیف کلیکٹ صاحب نےہمارےمسائل کو غور سے سنا اور مسائل کو حل کرنے کی یقین دھانی کرائی اور اپنے آفس میں ملاقات کے لیے ہمارے نمائندوں کو دعوت دی جسے ہمارے ٹرانسپورٹروں نے قبول کیا جس پر ہم جناب کے مشکور ہیں عنقریب ہمارے ٹرانسپورٹرز کا ایک وفد چیف کلیکٹر بلوچستان سے ملاقات کر کے انہے اپنے مسائل سے خصوصااپنے کوئیٹہ تفتان روٹ پر قائم جگہ جگہ چیک پوسٹوں سے متعلق درپیش مسائل سے انہیں آگاہ کریں گے ہمارے کوئی سیاسی عزائم نہیں ہے ہم بات چیت پر یقین رکھتے ہیں کیونکہ تعمیری جدوجہد ہمارا وتیرہ رہا ہے ، نوٹ بعض اوقات مجبورا پرامن احتجاج ہماراحق ہوتا ہیں جو آخری آپشن کے طور پر نہ چاہتے ہوئے کرناپڑھتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں