وندر میں کوسٹ گارڈز کی کارروائی، شراب کی 4573 بوتلیں برآمد

وندر (انتخاب نیوز)ر پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ وندر کے علاقے لیاری سے بھاری مقدار میں شراب سمندر کے راستے کراچی منتقل کی جارہی ہے،جسکو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے اور ایک ٹیم لیاری کے علاقے میں گشت کیلئے تشکیل دے دی گئی۔ دوران چیکنگ 6عدد گاڑیوں میں لوڈاعلی کوالٹی شراب کی4573 بوتلیں برآمد کرلی گئیں۔ پاکستان کوسٹ گارڈز نے شراب اور گاڑیوں کو قبضے میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی۔ پکڑی جانے والی شراب کی مالیت تقریبا 57 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی منشیات اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔اور معاشرے کو منشیات سے دور رکھنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں