چمن و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.0 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کوئٹہ :چمن و گر د نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے پیماءمر کز کے مطابق جمعہ کو چمن و گر د نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شد ت ریکٹر اسکیل پر 4.0ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی زمین میں 35 کلو میٹر تھی۔ زلزلے پیاءمرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 57 کلومیٹر دور تھاتاہم خوش قسمتی سے زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع مو صول نہیں ہوئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں