گوادر یونیورسٹی و پاک چائنا انسٹی ٹیوٹ کا مفت کورسز کا اعلان
گوادر : یونیورسٹی آف گوادر اور پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کی جانب مقامی طلباءکے لئے مفت کورسز کا اعلان،تربیتی کورسز وزیر اعظم یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کرائے جائیں گے۔کورسز میں ‘اوور ہیڈ کرین آپریٹر ان شپنگ انڈسٹری’ اور ‘جنرل ان دی شپنگ انڈسٹری’ بھی شامل ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ اور گوادر یونیورسٹی نے گوادر کے نوجوانوں کو جدید لیبر مارکیٹ میں ملازمتوں سے آراستہ کرنے کے لئے تین ماہ کے سرٹیفکیٹ کورسز کا اعلان کیا ہے۔ کورسز تمام دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کے لئے مفت دستیاب ہیں۔تربیتی کورسز نیشنل ووکیشن اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے تعاون سے وزیر اعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کرائے جائیں گے۔ گوادر یونیورسٹی نے نیشنل ووکیشن اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے تعاون سے مقامی طلباءکے لئے تین ماہ کے "ایمیزون ورچوئل اسسٹنٹ” پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ صنفی فرق کو پر کرنے کے لئے، یہ کورس مرد اور خواتین دونوں طالب علموں کے لئے دستیاب ہے۔ ورچوئل اسسٹنٹ‘ ایک اہم کورس ہے جس کے ذریعے کامیاب امیدوار آن لائن ملازمتیں حاصل کرتے ہیں۔ ایمیزون ورچوئل اسسٹنٹ اپنی خدمات مختلف کمپنیوں کو پیش کر سکتا ہے جو پلیٹ فارم پر اپنی مصنوعات فروخت کرتی ہیں۔ کورسز میں دو طرح کے ‘اوور ہیڈ کرین آپریٹر ان شپنگ انڈسٹری’ اور ‘جنرل ان دی شپنگ انڈسٹری’ شامل ہیں۔ کورس کی مدت چھ ماہ ہے جبکہ 18 سے 40 سال کے درمیان کے امیدوار اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں یا پی سی ٹی وی آئی گوادر کو اپنے دستاویزات ہاتھ سے پہنچا سکتے ہیں۔ جدید ترین ہاک چینا ویکیشنل سنٹر بندرگاہی شہر گوادر میں چین پاکستان اقتصادی راہداری سی ہیک کے تحت چینی حکومت کی گرانٹ سے تعمیر کیا گیا ہے۔ گوادر کے عوام پورٹ سٹی گوادر کے اہم اسٹیک ہولڈر ہیں۔ گہرے سمندر کی بندرگاہ کے آپریشن اور انتظام میں ان کی شرکت، صنعتی اور تجارتی کاروبار میں شرکت، اور شہری کاری کے عمل میں تمام طویل مدتی ترقیاتی اقدامات کی کلید ہے۔ اس پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کو گوادر کی فعال آبادی کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور بندرگاہی شہر کی ترقی میں حصہ لینے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔


