لاہور، گھر سے ماں بیٹے کی لاشیں برآمد، بچوں کے اغوا میں ملوث خاتون گرفتار
لاہور :لاہور کے علاقے سندر میں ایک گھر سے ماں بیٹے کی لاشیں ملیں ہیں۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر کے گیراج میں کھڑی گاڑی سے 23 سالہ عبداللہ کی لاش برآمد ہوئی جبکہ اسکی والدہ کی لاش کمرے سے ملی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول عبداللہ کا ذہنی توازن درست نہ تھا ۔ والدہ بیٹے کو سنبھالتی تھی۔ پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرلیے۔دوسری جانب بھیک مانگنے کےلیے بچےاغوا کرنے والی خاتون سی آئی اے پولیس کی گرفت میں آگئی۔ ملزمہ اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر نونہال بچوں کو اغوا کرتی اور غربت کا ڈھونگ رچا کربھیک مانگتی تھی۔پولیس کے مطابق ملزمہ اور اس کا ساتھی کبھی بہن بھائی تو کبھی میاں بیوی کے روپ میں گنجان آباد علاقوں میں بھیک مانگتے اور موقع ملتے ہی کام دکھا جاتے۔
Load/Hide Comments


