خاران، نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، ایک شخص قتل، خاتون زخمی
خاران(مانیٹرنگ ڈیسک)خاران کے علاقے مشرقی بائی پاس کُلان میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر کے اندر گُھس کر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل جبکہ خاتون کو زخمی کردیا ۔ذرائع کے مطابق سحری کے وقت خاران شہر لتاڑ روڑ بائی پاس کُلان کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ظفر ولد صالی کے گھر کے اندر گُھس کر اندھا دُن فائرنگ کی فائرنگ کے نتیجے میں خاران کے رہائشی ماسٹر احمد دُرکزئی نامی شخص موقع پر جانبحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی لاش اور زخمی خاتون کو ابتدائی علاج اور ضروری کاروائی کیلئے سول ہسپتال خاران منتقل کردیاگیا ۔فائرنگ کے بعد نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
Load/Hide Comments


