سبی، خانہ بدوشوں کے ٹرک کو حادثہ، دو بچے جاں بحق، خواتین و بچوں سمیت 17 افراد زخمی
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سبی میں تیز رفتار ی کے باعث ٹرک الٹنے سے دوبچے جاں بحق خواتین اور بچوں سمیت 17افراد زخمی ہو گئے ۔ لیویز فورس کے مطابق سبی کے علا قے بائی پاس لمجی کے مقام پر کوئٹہ جانے والا خانہ بدوشوں کا ٹرک تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار دو بچے جاں بحق خواتین اور بچوں سمیت 17افراد زخمی ہو گئے ۔ لیویز فورس نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے ۔
Load/Hide Comments


