جعفر آباد،54افراد میں کورونا کی تشخیص

جعفرآباد;جعفرآباد میں 54افرادکے کرو ناٹیسٹ پازیٹو آگئے، نیشنل بینک ڈیرہ اللہ یار اور نیشنل بینک اوستہ محمد بینکوں کے 4 اہلکاروں میں کورونا کی تصدیق، ڈیرہ اللہ یار نیشنل بینک 3 دن سے بند بینک صارفین کومشکلات کاسامناکر نا پڑا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرقدرت اللہ جمالی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جعفرآباد کی تحصیل ڈیرہ اللہ یار اور تحصیل اوستہ محمد سے 107مشتبہ افراد کے کورونا کے سمپل لیکرزید بن اسپتال کوئٹہ بھجوائے گئے ہیں جس میں اوستہ محمد سے 2ڈاکٹروں سمیت 54افراد کے ٹیسٹ پازیٹو آگئے ہیں اور نیشنل بینک ڈیرہ اللہ سے کیشئر سمیت عملے کے3 افراد جبکہ نیشنل بینک اوستہ محمد سے ایک کیس پازیٹوآیا ہے نیشنل بینک ڈیرہ اللہ یار تین روز سے بند ہے اور گیٹ پر کاغذی پمفلٹ آویزاں کیاگیاہے کہ بینک کورونا کی وجہ سے بند پڑاہے اور صارفین ڈیرہ مراد جمالی نیشنل بینک سے رابطہ کریں سرکاری بینکوں کے بند ہونے سے صارفین شدید مشکلات کاشکار ہوگئے ہیں اور ان بینکوں کے احاطے کے اندر رکھی گئی اے ٹی ایم مشین بھی بند کردی گئی ہیں اور اوستہ محمد کے جن گلیوں میں کورونا وائرس کے افراد موجود ہیں ان گلی کوچوں کوسیل کردیاگیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں