جیکب آباد گھرسے دو معصوم بچوں کی پیٹی میں بند لاشیں برآمد
جیکب آباد :جیکب آبادکے محنت کش کے گھرپر قیامت ٹوٹ پڑی ،دو معصوم بیٹوں کی پراسرار طور پر پیٹی میں بند لاشیں برآمد ،میاں بیوی دونوں مزدور ہیں،بچے گھر میں اکیلے تھے تفتیش کررہے ہیں:پولیس ،والدہ کوقتل کا شبہ ۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سول لائین تھانہ کی حدود سرکٹ ہاﺅس کے قریب محنت کش کے گھر پر قیامت ٹوٹ پڑی دو معصوم بیٹوں کی لاشیں لوھے کے بکسے (پیٹی )میں بند ملیںمرید اور اویس دونوں بھائیوں کی پر اسرار طور پر لاشیں ملنے سے گھر میں کہرام مچ گیا پولیس کے مطابق دونوں معصوم بھائیوں کا والد پرویز میرانی ائیربیس میں کام کرتا ہے جبکہ والدہ ثمینہ گھروں میں کام کرتی ہے بچے گھر میںاکیلے تھے والدہ جب گھرمیں آئی تو بچوں کو موجود نہ پاکر پریشان ہوئی دو گھنٹے تک ڈھونڈتی رہی بعد میںلوھے کے بکسے کو جو کوئی انکے گھر رکھواکر گیا تھا سائیڈ کرنے کی کوشش کی پیٹی میںوزن محسوس ہوا تو کھول کر دیکھا تو بچوں لاشیں ملیں مزید تفتیش کررہے ہیں والدہ کی جانب سے بچوں کے قتل کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے پیٹی میں پڑے ایک بچے کی پشت جھلسی ہوئی اور ریلی پر خون کے دھبے نظر آئے ہیںاطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کیں جس کے بعد ورثہ کے حوالے کی گئیں۔


