قلعہ عبداللہ سے نامعلوم مسلح افراد نے ڈاکٹر کو اغوا کرلیا
قلعہ عبداللہ(یو این اے ) ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے تورخیل سیدان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سید عبدالہادی آغا کو نامعلوم مسلح اغوا کار افطاری کے بعد اغوا کر لے گئے ہیں رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر سید عبدالہادی آغا کو مسلح اغوا کار نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ نور محمد مندوخیل کے مطابق لیویز فورس بازیابی کیلئے کاروائی کا آغاز کرچکی ہے اور امید ظاہر کیا ہے کہ جلد از جلد معاملے کو منطقی انجام تک پہنچا دیا جائے گا
Load/Hide Comments


