پرائیویٹ چینلز بلوچستان کے مثبت کوریج کرنے میں اتنے ہچکچاتے کیوں ہیں ؟ سیکرٹری اطلاعات

کوئٹہ:صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد حمزہ شفقات اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسف زئی نے کہاہے کہ قومی سطح پر چینلز کی بلوچستان کو کوریج نہ دینا باعث افسوس ہے ، پرائیویٹ چینلز بلوچستان کی مثبت کوریج کرنے میں اتنے ہچکچاتے کیوں ہیں جبکہ اسلام اباد کے تو گریڈ 17 کے افسران کو بھی کوریج ملتی ہے؟ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میںکیا۔محمدحمزہ شفقات نے کہاکہ بطور سیکرٹری اطلاعات میرا اپنے دفتر میں پانچواں مہینہ ہے۔ ان پانچ ماہ میں بلوچستان حکومت نے اپنے بہترین پراجیکٹس کے کم از کم 20 سے زائد میڈیا پیکج خود بنا کر بھیجے لیکن کسی بڑے نجی چینل نے ایک بھی آن ائیر نہیں کیا۔ حیرانگی کی بات یہ ہے کہ بڑے نجی ٹی وی چینلز پر اوسطا بلوچستان کو ایک دن میں صرف 34 سیکنڈز ملتے ہیں اور وہ بھی صرف منفی خبریں۔ جی صرف 34 سیکنڈ ۔ اس وقت صرف پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان بلوچستان کو کوور کر رہے ہیں۔ پرائیویٹ چینلز بلوچستان کی مثبت کوریج کرنے میں اتنے ہچکچاتے کیوں ہیں جبکہ اسلام اباد کے تو گریڈ 17 کے افسران کو بھی کوریج ملتی ہے؟بابر یوسف زئی نے کہاکہ یہ ایک المیہ ھے میں وزیر اعلی صاحب کی ہدایت پر آج کراچی پہنچا ھوں اور کوشیش کررہا ھوں کہ ان چینلز کے ڈائریکٹر نیوز سے ملاقات کروں لیکن ایک دفعہ پھر مایوسی کا سامنا ھے میں ایک اہم عہدے کے باوجود بار بار ملاقات کا وقت مانک رہا ھوں ، بلوچستان کے لئیے یہ رویہ قابل برداشت ھے،ہمارے شہدا ہمارا فخر ھے ، انشا اللہ صوبائی حکومت اور محکمہ پولیس جلاٹ خان شہید کی قربانی کا کوئی نعم البدل نہیں شہید کی فیملی کی مکمل معاونت اور سپورٹ کریں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں