کوہلو میں بنیادی مراکز صحت کے غیر فعال ہونے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں،پی پی ایچ آئی بلوچستان

پی پی ایچ آئی بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ مورخہ 10 اپریل 2023 کو کوہلو میں بنیادی مراکز صحت کے غیر فعال ہونے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے، اس خبر کی سختی سے تردید کرتے ہیں بغیر تصدیق کے اس طرح کی خبریں چلانا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ پی پی ایچ آئی بلوچستان کے زیر اہتمام کوہلو میں 52 بنیادی مراکز صحت مکمل طور پر فعال ہیں جہاں پر طبی عملہ لوگوں کو بلا تعطل علاج معالجہ کی سہولت کیساتھ مفت ادویات بھی فراہم کر رہے ہیں۔ترجمان نے کہا پی پی ایچ آئی بلوچستان کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجرز اور دیگر آفیسران عملے کی حاضری اور سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر مراکز صحت کے دورے کرکے وہاں پر معاملات کا جائزہ لیتے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ اس طرح کی خبریں چلانے سے پہلے ادارے سے تصدیق کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں