بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے،نظر انداز نہیں کریں گے،وزیراعظم کی جام کمال کو یقین دہانی

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی منصوبوں کے حوالے سے بلوچستان کے تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی سماجی و معاشی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے صوبائی حکومت کو ہرممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں ملاقات کرنے والے بلوچستان عوامی پارٹی کے ایک وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ملاقات میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال،ارکان قومی اسمبلی سردار اسرارترین ،نوابزادہ خالدمگسی،سینیٹرانوارالحق کاکڑ،احمدخان خلجی اور تاج آفریدی بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے کی مجموعی صورتحال بالخصوص کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات ،صوبہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ نے وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کو نظرانداز کرنے سے آگاہ کرتے ہوئے وفاقی پی ایس ڈی پی میں صوبے کواسکا جائزحق دینے کے حوالے سے بات چیت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی سماجی و معاشی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے صوبائی حکومت کو ہرممکن تعاون فراہم کیا جائے گابلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے صوبے کو کسی صورت بھی نظر انداز نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں