امریکا اور تائیوان نے سب سے بڑی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کردیا

تائیوان (مانیٹرنگ ڈیسک ) فلپائن اور امریکا کی سب سے بڑی مشترکا فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا،فلپائن میں ہونے والی بالیکتان نامی مشقوں میں تقریبا 18 ہزار فوجی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ مشقوں میں پہلی مرتبہ بحیرہ جنوبی چین میں لائیو فائر ڈرل بھی شامل ہوگی،گزشتہ روز چین کی آبنائے تائیوان میں تین روزہ مشقوں کا اختتام ہوا ہے۔ امریکی کمانڈر نے منیلا میں افتتاحی تقریب میں کہا ہے کہ مشقوں کے ذریعے دونوں ملکوں کی افواج باہمی تعاون کو تیز کریں گے اور اپنی مہارت میں اضافہ کریں گے،امریکی فوجی مشقوں میں پیٹریاٹ میزائلوں کا بھی استعمال کریں گے۔ فلپائنی فوجی حکام کے مطابق مشقیں فوجی کارروائیوں میں حکمت عملی، تکنیک اور طریقہ کار کو بہتر بنائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں