کوئٹہ پولیس کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں ملزم گرفتار، 2 فرار

کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ میں پو لیس کی کاروائی فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں ایک ملزم گر فتار 2فرار ہو نے میں کا میاب ہو گئے ۔ پو لیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کیپٹن (ر) زوہیب محسن کی پر کوئٹہ کے علا قے میاں غنڈی کے مقام پر موٹرسائیکل سنیچرز کے خلاف کاروائی کے دوران ایک موٹرسائیکل پر سوار تین افراد کو روکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے مو ٹرسائیکل بھگاتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کردی پو لیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں میراں نا می ملزم کو زخمی حالت میں پستول سمیت گرفتار جبکہ 2 ملزمان اندھیرے کا فائد ہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو نے میں کا میاب ہو گئے ، پو لیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں