کوہلو میں خاتون نے خودکشی کرلی، چاغی ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق
کوہلو، چاغی (این این آئی ) کوہلو کے علاقے سفید شلوار میں خاتون نے خود کشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق کوہلو کے علاقے سفید میں 54 سالہ خاتون قوم کنگرانی سے تعلق رکھنے والے مسمات روز بی بی زوجہ بلند خان نے گھریلو ناچاقی پر گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی ہے نعش کو لیویز نے ڈی ایچ کیو کوہلو پوسٹ مارٹم کےلئے منتقل کردیا ہے مزید لیویز تفتیشی آفسیر رسالدار ظریف مری کیس کی مزید تفتیش کررہے ہیں۔ علاوہ ازیں دالبندین کے علاقے امین آباد کے قریب گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق تفصیلات کے مطابق دالبندین کے معروف ٹھیکیدار ظاہر ریکی کا جوان سال بیٹا قاہر ریکی ایک کار ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہوگیا۔
Load/Hide Comments


