نوشکی میں نانبائی سے ہاتھا پائی، وڈیو وائرل ہونے پر مذکورہ اہلکار معطل
نوشکی (آن لائن) نوشکی گزشتہ روز وائرل ہونے ویڈیو پر ایس پی نوشکی عبدالرﺅف بڑیچ نے نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ پولیس ملازم کیخلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس موبائل کے ڈرائیور کو معطل کردیا، اہلکار نے نے گزشتہ روز نان بائی کے ساتھ تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کی تھی۔ ایس پی بذات خود متاثرہ نان بائی سے داد رسی اور اظہار یکجہتی کے لیے ایس ایچ او کے ہمراہ پہنچ گئے۔ ایس پی نوشکی نے نان بائی کو بغیر کسی خوف و خطر کے کاروبار جاری کرنے کا کہا ۔ اور مزید کہا کے پولیس ملازمان کی اصل ڈیوٹی عوام کی مال و جان کی حفاظت ہے کسی بھی ملازم یا آفیسر کو اجازت نہیں کہ وہ عوام کے ساتھ غیر اخلاقی سلوک روا رکھے یا کسی قسم زیادتی کرے۔ محکمہ پولیس کے تمام ملازمان چاہے آفیسران ہو یا ماتحت ادنی ہو سب کے کیے آئی جی بلوچستان کی طرف سے واضع احکامات ہیں کی عوام کے ساتھ اخلاق اور احسن طریقے سے پیش آئیں۔ اور لوگوں کی جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنائیں اور اپنی تمام تر توجہ پیشہ ورانہ امور پرمرکوز رکھیں۔


