گوادر میں 6 نئی لائبریریوں کیلئے 6 کروڑ 98 لاکھ روپے کے ٹینڈر جاری
گوادر (آن لائن) 6 کروڑ 98 لاکھ روپے کی لاگت سے ضلع گوادر میںچھ نئی لائبریریاں کی تعمیرات کے لیئے ٹینڈرجاری ،گنز،پانوان،پیشکان ،جیوزگوادر،ڈھور،کلدان اور پسنی میں جدید بنیادوں پر لائبریریاں تعمیر کی جائے گی ،تعلیم کے پروگرام میں ایک اہم پیشرفت تفصیلات کے مطابق ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی کے فنڈزسے ضلع گوادر میں چھ نئی لائبریاں تعمیر کرنے کے لیئے ٹینڈر جاری کردیئے گئے ہیں ضلع گوادر کے مختلف علاقے جن میں گنز ،پانوان ،پیشکان ،جیوز گوادر،ڈھور‘کلدان اور پسنی شامل ہیں جہاں جدید بنیادوں پر لائبریری تعمیر کی جائینگی واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایم پی اے میر حمل کلمتی کی فنڈزسے ضلع میں لائبریریاں تعمیر کی گئیں نئے لائبریاں تعمیر ہونے کے بعد ضلع گوادر میں تعلیم کے شعبے میں خاطرخواہ تبدیلیاں آجائینگی اور لائبریاں تعلیم کے فروغ میں اہم کردار اداکرے گی ۔
Load/Hide Comments


