حافظ آباد ،ڈکیتی مزاحمت پر 2افراد قتل ، ورثاء کا لاشیں سڑک پررکھ کر احتجاج
حافظ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حافظ آباد کے علاقے کسیسے میں ڈکیتی مزاحمت پر 2افراد کو قتل کردیا گیاجبکہ ملزمان نقدی سمیت موٹرسائیکل چھین کر فرارہوگئے،مقتول کے ورثاء نے لاشیں سڑک پررکھ کر احتجاج کیا ہے ۔ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر فہد احمد کے مطابق کسیسے کے علاقے میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر مسلح ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا اور نقدی اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ واقعہ کے خلاف ورثا ء نے لاشوں کو سرگودھا روڈ پر رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک بلاک کردی جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔پولیس سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے 8 گھنٹے بعد احتجاج ختم کرکے سڑک ٹریفک کے لیے بحال کردی۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تفتیش شروع کردی گئی۔
Load/Hide Comments


