کوئٹہ میں ڈیری مالکان نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیدیا

کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ودھ دہی ڈیری فارم مالکان نے عید کے بعددودھ دہی کی قیمتوں میں ایک بارپھراضافے کاعندیہ دے دیا،عید کے بعدشہریوں کودودھ200روپے کی بجائے 220جبکہ فی لیٹردہی240روپے تک ملے گا، جبکہ ضلعی انتظامیہ منظرعام سے مکمل طوپرغائب ہے عوام کومنافع خوروں کے رحم وکرم پرچھوڑدیاگیا ہے ۔تفصیلات کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دودھ اورڈیری مالکان نے دودھ اوردہی کی قیمتوں میں ایک بارپھراضافے کاعندیہ دیاہے اس ضمن میں ڈیری فارم مالکان کاکہنا ہے کہ ماہ مقدس میں ضلعی حکومت کے ساتھ میٹنگ میں بتادیاتھا کہ ان ریٹس پردودھ دہی فروخت کرنے پرمنافع نہیں مل رہا ہم ماہ مقدس کے میں ہی دودھ دہی کی قیمتوں میں تھوک پرچون کے حوالے سے فی لیٹراضافہ کریںگے جس پر مشاورتی اجلاس میں اب یہ طے پایاہے کہ ہم عیدکے فورابعددودھ فی لیٹر220اوردہی فی لیٹر240روپے تک فروخت کریںگے جس پر دکانداروں کواپنے اپنے نرخ علحیدہ دیناہوںگے، جانوروں کاچارااورعملے کی تنخواہوں سمیت لاہوراورکعاچی سے منگوایاجانے والامہنگافیڈان کی دسترس میں نہیں مہنگائی سے کاروبارتباہ ہورہا ہے۔عوامی حلقوں نے تشویش کااظہارکرتے ہوئے بتایاکہ منافع خورمافیا نے پہلے ہی دودھ کی فی لیٹرقیمت میں 40روپے اضافہ کرکے ان کی مشکلات بڑھادیئے ہیں اوراب دوبارہ وہ قیمتوں میںمزیداضافے کاکہہ رہے ہیں ایسالگ رہا ہے کہ یہاں مقامی حکومتیں ہیں نہیں شہر میں مافیاخوداپنے من مانے نرخ مقررکررہے ہیںاس سے غریب اورمتوسط طبقہ دودھ اوردہی کھانے سے بھی محروم ہوجائیںگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں