علی زیدی کی گرفتاری لندن پلان کا حصہ ہے، عمران خان
لاہور (آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی سے ہمارے ایک اور سینئر رہنما علی زیدی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ سب اس لندن پلان کا حصہ ہے جہاں نواز شریف نے پی ٹی آئی کو کچلنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔اپنے ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 3ہزار سے زائد کارکن گرفتار، اغوا، دہشت زدہ کیا گیا، علی امین اور اب علی زیدی اغوا کر لیا گیا اور 27 رمضان کے بعد یا عید کے بعد زمان پارک میں مزید غیر قانونی پولیس پلس ایکشن کے لیے نیا پلان جاری ہے، عمران خان نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ اگر انتخابات ہوئے تو یہ سب ہمیں کمزور کر دے گا، عمران خان نے کہا ہے ،میں ریاست کو واضح طور پر بتا دینا چاہتا ہوں کہ یہ حربہ کام نہیں کرے گا، عوام کا غصہ بڑھتا ہی جا رہا ہے اور وہ لندن کے اس مذموم منصوبے کا نتیجہ انتخابات میں دیکھیں گے۔
Load/Hide Comments


