این ایف سی کی تشکیل، وفاق نے جواب جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا

اسلام آباد:ہائی کورٹ سے دسویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کے خلاف درخواست میں جواب کے لیے وفاق نے وقت مانگ لیا اسلام آباد ہائی کورٹ کی فنانس ڈویژن کو دو ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت کی تمام دستاویزات جمع کرائیں عدالت نے وزارت قانون کے ایک صفحہ پر جواب پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیا صرف یہ رپورٹ ہے جو ایک صفحہ پر ہے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ مشاورت ہوئی یا نہیں سیدھی سیدھی بات ہے وہ بتائیں جس پر اسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ فنانس ڈویژن کا جواب ابھی نہیں آیا جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس کب ہے جس پر اسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ لا ڈویژن کی رپورٹ تیار ہے آج جمع کرا دی جائے گی عدالت کی لا ڈویژن کے جواب کی کاپی درخواست گزار وکلا کو دینے کی ہدایت کی وکیل صفائی عمر گیلانی نے عدالت سے استدعا کی کہ مشاورت نہ کرنے کے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے خط کو ریکارڈ پر لانے کی اجازت دی جائے مسلم لیگ ن کے ایم این اے بیرسٹر شاہنواز رانجھا نے عدالت کو بتایا کہ ٹی او آر بھی قومی مالیاتی کمیشن کے دائرہ کار سے باہر ہیں عدالت نے بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا کو ہدایت کی کہ فریقین کا جواب آجائے تو پھر دلائل دیں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 جون تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں