عمران خان نے پی ڈی ایم سے این آر او مانگ لیا
اسلام آباد:پی ڈی ایم کو این آر او نہ دینے کا بار بار کہنے والا عمران خان خود پی ڈی ایم کی حکومت سے این آر او مانگنے لگا اور جماعت اسلامی کے توسط سے مذاکرات کے لئے پیشگی شرائط رکھ دیں جسے حکومت نے مسترد کردیا اور واضح کیا کہ جو بھی بات ہوگی مذاکرات کی میز پر ہوگی اور پیشگی شرائط کے ساتھ بات چیت کرنی ہے تو ایسے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ،حکومتی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اور حکومت میں مذاکرات کا معاملہ پر تحریک انصاف نے این آر او مانگ لیا، اپوزیشن لیڈر کا عہدہ اور عمران خان کے خلاف تمام کیسز ختم کرنے کی شرط عائد کر دی، ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے براہ راست مذاکرات کے لیے شرائط رکھ دیں،پیشگی شرائط میں کہاگیا ہے کہ حکومت اپوزیشن لیڈر کا عہدہ تحریک انصاف کو دے، ہمارے تمام اراکین قومی اسمبلی کے استعفے نامنظور کیے جائیں، تحریک انصاف کے تمام گرفتار رہنماو¿ں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات واپس لیے جائیں، عمران خان کے خلاف بھی تمام کیسز ختم کیے جائیں، ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے یہ مطالبات جماعت اسلامی کے وفد سے ملاقات میں پیش کیے، ادھر حکومت کا مذاکرات سے قبل کوئی بھی پیشگی مطالبہ نہ ماننے کا فیصلہ کیا ہے، حکومتی ذرائع کے مطابق جو بھی گفتگو ہوگی مذاکرات کی میز پر ہوگی، حکومت نے دوٹوک موقف اپنایا کہ پیشگی شرائط پر مذاکرات کرنے ہیں تو کوئی فائدہ نہیں۔


