نوحصارمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

کوئٹہ(این این آئی) نوحصار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کو نوحصار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص جمعہ خان کوہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میںلیکر سول ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدورثاءکے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں