صادق آباد ،کچے میں آپریشن ،سکھانی گینگ کے 2کارندے گرفتار
صادق آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صادق آباد میں کچے میں آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جہاں پولیس نے سکھانی گینگ کے 2کارندے کو گرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے جبکہ گرفتارڈاکوؤں کی تعداد 20اور 3ڈاکو ہلاک کیے جاچکے ہیں۔واضح رہے کہ پولیس نے اغوا برائے تاوان کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کردیا ہے اور ملزمان کے ٹھکانے اورکمین گاہیں مسمارونذرآتش کرکے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولیاں اور بارود برآمد کرلیا ہے۔
Load/Hide Comments


