بلوچستان کی انتظامیہ عوام کے جان و مال کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہے ،نواب زہری
کوئٹہ /کراچی (یو این اے)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ میر نثار احمد زرکزئی کی بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتا ہوں زہری میں آئے روز لوگوں کو ٹارگٹ کرنا تشویش ناک ہیں انتظامیہ نے عوام کے جان و مال کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہے زھری انتظامیہ کی کارکردہ گی نہ ہونے کے برابر ہے ٹارگٹ کلرز زہری کے عوام کی زندہ گی کو غیر محفوظ بنادیا ہےنواب ثنا اللہ خان زہری نے زہری انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ لیویز اہلکار میر نثار احمد زرکزئی کی قاتلوں کو جلد گرفتار کر کے قانون کے شکنجے میں لایا جائے اور زہری کے عوام کو تحفظ دینے کے لئے عملی اقدامات کریںنواب ثنا اللہ خان زہری نے میر نصیر احمد زہری میر خان محمد زہری سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت افسوس ناک اور دلخراش واقعہ ہے مجھے بہت دکھ اور صدمہ پہنچاہے دکھ کی اس گھڑی کے موقع پر غم زدہ خاندان کے غم میں برابر شریک ہوں اللہ پاک اس بڑے صدمہ کے موقع پر میر نصیر احمد زہری و انکے خاندان کو صبر جمیل اور شہید نثار احمد زہری کو جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب عطا فرمائے


