صوبائی حکومت وفاق سے بلوچستان کا حق لیکر رہے گی، زمرک اچکزئی

کوئٹہ: صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہاہے کہ اتحادی حکومت وزیر اعلیٰ بلو چستان کی قیادت میں وفاق سے بلوچستان کا حق لیکر رہے گی ،بلوچستان مضبوط ہوگا تو پاکستان مضبوط ہوگا ،وقت کا تقاضا ہے کہ ،وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کواس کا حق دیا جائے ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔انہوں کہا کہ ماضی میں وفاق کے غلط روئیے کی وجہ سے صوبے کی پسماندگی ختم ہونے کی بجائے مزید بڑھی تھی، موجود ہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال کی قیادت میںصو بے کی ترقی کے لئے کوشاںہے وفاقی حکومت سے وزیراعلیٰ رابطے میں ہے ہمیں امید ہے کہ وفاق اس دفعہ بلوچستان کو نظر انداز نہیں کرے گا بلکہ صوبے کی جائز حقوق دینے میں ہمارے ساتھ دیںگی کیونکہ وقت کا تقاضا بھی یہی ہے کہ وفاق اور صوبے ایک دوسرے سے تعاون کریں بلوچستان نے ہمیشہ فیڈریشن اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کر دار ادا کیا آئندہ بھی اپنا کردار ادا کریں گے وفاقی حکومت سے بھی تعاون کرنے کی امید ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ترقی عمل کو جارہی رکھنے کی ساتھ صوبے سے ٹڈی دل کا خاتمہ اور کرونا جیسی مہلک بیماری سے نمٹنے کیلئے محدود وسائل میں رہ کر لڑ رہے ہیں وفاق ہمارے حوصلہ افزائی کریں تاکہ ہم کامیابی سے ہمکنار ہو سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں