کو ئٹہ، عیدالفطر کے تیسرے دن بھی شہر کے مختلف پارکوں میں خواتین و بچو ں کا رش
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر کی طر ح صوبا ئی دارالحکو مت کو ئٹہ میں عیدالفطر منانے کے بعد شہر کے مختلف پارکوں میں خواتین و بچو ں کا رش رہا ، پارکوں میں بچوں کی دلچسپی کے لیے مختلف کے سٹا لز بھی لگا گئے ہیں ۔تفصیلا ت کے مطا بق عید الفطر کے روز کو ئٹہ کے مختلف پارکس میں آ ئے ہوئے نوجوانوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پورے صوبے میں آ ج کا دن بہت خوشی کا دن ہے ہم لوگ پارکوں میں گھومنے آ ئے ہیں جبکہ سیکورٹی کے بہت اچھے انتظامات کئے گئے ہیں ،عید بھی زبردست طریقے سے منا رہے ہیں ۔اس موقع پر خواتین نے بھی بات چیت کی ، شہری رخسانہ بلوچ نے کہا کہ آ ج پو را کو ئٹہ خو اتین اوربچوں سے بھر ا ہو ا ہے،کو ئٹہ کے دور دراز علاقو ں سے آ ئے خواتین اور بچوں سے پا رک بھر ے پڑے ہو ئے ہیں جس میں خواتین اور بچے لطف اند وز ہو رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


