کیچ، مضر صحت مٹھائی کھانے سے 60سے زائد افراد کی حالت غیرہو گئی

تربت(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں مٹھائی کھانے سے60سیزائد افراد کی حالت خراب ہوگئی مند میں فوڈ پوائزن سے متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیںلیویز کے مطابق فورس نے کارروائی کرکے مٹھائی فروش کو حراست میں لے لیا جسکی تفتیش جاری ہے لیویز حکام کے مطابق کیچ مند کے علاقے بلو میں غیر معیاری مٹھائی کھانے سے 60 افراد کی حالت غیر ہوئی ہیں اورمتاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے متاثرہ افراد فوڈ پوائیزننگ کا شکار ہوئے ہیںمٹھائی فروخت کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، تحقیقات جاری ہے مٹھائی کھانے سے بیمار ہونے والے ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں