قلات،مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق،قبائلی رہنماء سمیت دو افراد شدید زخمی

قلات(مانیٹرنگ ڈیسک) قلات کے علاقے شیخڑی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق قبائلی رہنماء سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق قلات میں عید کے روز شیخڑی میں پاکستان پیپلزپارٹی اورو قبائلی رہنماء سردار اسد شاہوانی کے قافلے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے سردار اس شاہوانی سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں سے تین افراد موقع پر جاں کی بازی ہار گئے جبکہ زخمی سردار اسد شاہوانی اور ایک گارڈ کو ڈی ایچ کیو قلات منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں محمد امین ولد محمد رفیق حافظ سعید احمد ولد محمد عالم اور محمد علی ولد حاجی عبدالرشید شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں سردار اسد شاہوانی اور انکا ایک محافظ شامل ہیں قبائلی رہنماء سردار اسد شاہوانی نماز عید کے بعد مقامی قبرستان میں دعا کر رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے تین اطراف سے ان پر جدید اسلحہ سے فائر کھول دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں