پنجگور، پولیس اور نامعلوم ملزمان کے درمیان فائرنگ، پولیس اہلکار زخمی، ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار
کوئٹہ (آ ن لائن)پنجگور میں پولیس اور اے ٹی ایف اور نامعلوم ملزمان کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ملزم کو 2ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجگور میں پولیس اور اے ٹی ایف کے عملے نے گرمکان کے مقام پر عبدالرحمان کے گھر پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی فائرنگ کے تبادلے میں امام دین زخمی ہوگیا جبکہ عبدالرحمان کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا اور زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments


