ہزار ہ ٹائون واقعہ، شہر کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے، نصراللہ زیرے

کوئٹہ:پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر ورکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیرے نے کہا ہے کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے ہمیشہ تشدد ،دہشتگردی اور فرقہ واریت کیخلاف اصولی طور پر مخالفت کی ہے گزشتہ دنوں ہزارہ ٹائون میں مسلح گروہ کی جانب سے بلال خان نورزئی شہید اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ پیش آنے والاواقعہ انتہائی دلخراش اور قابل مذمت ہے کوئٹہ شہر کی امن وامان خراب کرنے کی اجازت کسی کونہیں دی جاسکتی ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پشتونخوا میپ نے ہر وقت تشدد ،دہشتگردی اور فرقہ واریت کیخلاف اصولی موقف اپناتے ہوئے اس کی مخالفت کی ہے گزشتہ دنوں ہزارہ ٹائون میں مسلح گروہ کی جانب سے شہید بلال نوزئی اور ان کے ساتھیوں پر تشدد کے دلخراش واقعے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے اس قسم کی انسانیت سوز وحشیت اور بربریت پر مبنی واقعے میں ملوث گروہ کو کیفر کردار تک پہنچانا واقت کی ضرورت ہے کسی بھی مذہبی،سیاسی،تنظیم یاگروپ کو مسلح گینگ رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکی اگر کوئی اس طرح کرینگے تو اس کا مقصد یہ ہوگا کہ وہ ریاست کے اندر اپنی ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں اس قسم کے تنظیم اور مسئلہ گروہوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے اور صوبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ٓاگے آنا ہوگا اور اس جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے اپنا کلیدی کردارادا کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں