گھوٹکی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک، ڈاکوؤں کی شناخت نہ ہوسکی
گھوٹکی(مانیٹرنگ ڈیسک)گھوٹکی میں قادرپور لنک روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو مارے گئے۔پولیس کے مطابق تھانہ اے سیکشن گھوٹکی پولیس گزشتہ درمیانی شب گشت پر تھی کہ قادرپو لنگ روڈ پر مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوگیا۔فائرنگ کے تبادلے میں 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہوسکی۔مارے جانے والے ڈاکوؤں سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ڈاکوؤں کی لاشیں تحصیل اسپتال گھوٹکی منتقل کردی گئی ہیں۔

Load/Hide Comments


