بجلی صارفین کیلئے بری خبر، بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) نے مارچ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائرکردی ۔صارفین کے لیے بجلی 1 روپے17 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی گئی ۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر3 مئی کو نیپرا میں سماعت ہوگی۔ دوسری جانب کے الیکٹرک پہلے ہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کراچکی ہے۔ کیالیکٹرک کی جانب سے بجلی 4 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست کی سماعت بھی 3 مئی کو کرے گی۔
Load/Hide Comments


