بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گئی
کوئٹہ: محکمہ موسمیات نے آج سے 3مئی تک کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 26اپریل کی شام سے مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہو گئی ہیں جس کے باعث وسطی اور جنو بی حصوں میں پھیلنے کے ساتھ مئی کے پہلے ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے جس کے باعث آج 27اپریل سے 3مئی تک کوئٹہ ، ژوب، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، چمن، پشین، نو شکی، نصیر آباد، سبی ، خضدار، قلات، لسبیلہ، آواران، خاران میں وقفے وقفے سے آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواﺅں ، ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں ، انفر سٹرکچر کو نقصان پہنچانے کاخطرہ ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کے دوران سیاحوں کو محتاظ اور تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔
Load/Hide Comments


