عمران خان ملک میں خون خرابے اور لاشوں کی سیاست کرنا چاہتے ہیں، ترجمان وزیر اعلیٰ بلو چستان
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلو چستان کے ترجمان بابر یو سفزئی نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں خون خرابے اور لاشوں کی سیاست کرنا چاہتے ہیں، عمران خان اب کبھی وزیر اعظم نہیں بن سکتے ، جس طرح عمران خان نے اپنے دور میں بلو چستان کو نظر انداز کیا وہ ہمیں یاد ہے،ملک کے موجود معاشی حالات میں قبل از وقت انتخابات کروانا ممکن ہے ،بلو چستان حکومت اپنی مدت پوری کرے گی تمام اتحادی ایک ساتھ ہیں کسی کو بھی کہیں نہیں جا نے دیں گے ۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو وزیر اعلیٰ بلو چستان کے کوارڈینیٹرز موسیٰ جان بلوچ، شانیہ خان کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو آئینی طریقے سے وزادت عظمیٰ سے ہٹایا گیاہے سابق وزیر اعظم نے ٹی وی پر بیٹھ کر ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف بیان دیا عمران خان نے جب پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلی تحلیل کیں تب جنرل باجوہ ریٹائرڈ ہوچکے تھے، عمران خان بتائیں کہ انہوں نے کیوں جنرل ( ر)باجوہ کہنے پر اسمبلی تحلیل کیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا پورے ملک میں ایک وقت پر الیکشن ہونے چاہیے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے دور میں میڈیا پر پابندیاں اور صحافیوں پر تشدد کئے گئے اب عمران خان اپنی ہر ناکامی کا ملبہ اداروں پر ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اپنے دور میں جس طرح بلو چستان کو نظر انداز کیا وہ سب کچھ ہمیں یاد ہے ہزارہ برادری کی لاشیں سڑکوں پر تھی تب بھی عمران خان بلوچستان نہیں آئے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے وضاحت کردی ہے کہ فوج غیر سیاسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمار ا مقصد کسی شخص کو تنقید کرنا نہیں ہے لیکن جب بھی کوئی حکمران اپنی وزارت سے محروم ہوتا ہے تووہ اداروں پر الزام تراشی شروع کر دیتا ہے جسکی ہم شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے موجود معاشی حالات میں قبل از وقت انتخابات کروانا ممکن ہے ، عمران خان بتائیں کہ انہیں نے کیوں جنرل باجوہ کہنے پر اسمبلی تحلیل کیں ؟ ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سیا جماعتوں کا بڑ ا پن ہے کہ آج بھی عمران خان کو ٹیبل ٹاک کی دعوت دے رہے ہیں، عمران خان نے اگر بلو چستان کے لئے کچھ کیا ہو تا تو میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی صف اول میں نظر آتا ۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان حکومت اپنی مدت پوری کرے گی تمام اتحادی ایک ساتھ ہیں کسی کو بھی کہیں نہیں جا نے دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ جعفر آباد واقعے میں سیکورٹی اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نظر انہ پیش کیا جس پر انہیں خراج عقیدت پیش کر تا ہوں، بلو چستان کے لئے سیکورٹی اداروں نے لا زول قر بانیاں دی ہیں۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلو چستان کے کوارڈینٹر موسیٰ جان نے کہا کہ بیرونی قوتوں نے پہلے ملک کو نقصان پہنچایا اب وہ ملکی سیاست کو نقصان پہنچا چاہتے ہیں ، عمران خان اب کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے وہ وزیر اعظم بننے کا خواب نہیں دیکھیں ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلو چستان کی کواڈینٹر شانیہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان ملکی کو خانہ جنگی کی طرف لے کر جارہے ہےں ،عمران خان نوجوانوں کو مستقبل تباہ کررہے ہےںوالدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو عمران خان سے دور رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ پہلے کہ نسبت اب بلوچستان کے حالات بہتر ہیںپاک فوج نے قدرتی آفات سمیت ہر وقت قوم کا ساتھ دیا ہے ۔


