پاکستان فضائیہ کے ایئربس اور سی۔ 130ہرکولیس طیارے سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا میں مصروف ہیں، ترجمان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان فضائیہ کے ایئربس اور سی۔ 130 ہرکولیس طیارے سوڈان سے جدہ کے راستے پاکستانیوں کے انخلا میں مصروف ہیں ۔وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر پاک فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ فلیٹ کو سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کے احکامات جاری کر دیئے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا ایئربس طیارہ 149 مسافروں کو لے کر جدہ سے کراچی بحفاظت لینڈ کر گیا۔پاک فضائیہ کا سی-130 طیارہ پاکستانی مسافروں کو لے کر آج شام لینڈ کرے گا۔پاک فضائیہ وزارت خارجہ اور سوڈان و سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانوں کے ساتھ مل کر پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ پورٹ سوڈان نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ریسکیو کیے گئے پاکستانیوں کو پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیاروں کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے۔پاک فضائیہ مصیبت میں گھرے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی بحفاظت وطن واپسی تک اپنے آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ریسکیو کئے گئے خاندانوں نے سوڈان میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کے درمیان بروقت ریسکیو کرنے پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں