جیکب آباد، غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل
جیکب آباد (آئی این پی) جیکب آباد میں مسلح شخص نے غیرت کے نام پرخاتون سمیت 2افراد کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مولاداد تھانہ کی حدود میں غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم علی شیر مغیری نے پہلے لانڈی اسٹاپ پر فائرنگ کرکے غلام حسین مغیری کو قتل کیا اور بعد ازاں گاؤں قادر پور پہنچ کر اپنے گھر میں موجود اپنی بیوی 40سالہ مسمات سکینہ کو بھی فائرنگ کرکے قتل کردیااور فرار ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع پر حدود کی پولیس نے پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر سول اسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثا کی حوالے کی گئی۔
Load/Hide Comments


