یہ کون لوگ ہیں جو گرفتاری سے پہلے ہی مظلوم بن رہے ہیں، عطا تارڑ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیرِ اعظم کے معاونِ خضوصی عطا تارڑ نے پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے کے بعد اپنے ٹویٹ میں ان کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ ’بیٹی کو جیل سے باپ کے سامنے جھوٹے کیس میں گرفتار کیا گیا، کسی کی گاڑی میں منشیات ڈالی گئی، کسی کو تین سال کے لئے بند کر دیا گیا، کسی کو صاف پانی میں بلا کر آشیانہ میں گرفتار کیا۔یہ کون لوگ ہیں کہ جو اربوں روپے لوٹنے کے باوجود گرفتاری سے پہلے ہی مظلوم بن رہے ہیں۔ ضمانت نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں