پیپلز پارٹی نے آئی ایم ایف مطالبات معائدات شرائط پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی نے آئی ایم ایف مطالبات معادات شرائط پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ ایک بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ آئی ایف ایف پاکستانی آئی ایم ایف ملازمین کو تعمیلی احکامات دے رہا ہے،ملک عملی طور پر آئی ایم ایف کا زیلی دفتر بنا دیا گیا ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی قومی و ملکی مفاد کے خلاف کسی بھی نئے حکمنانے کو تسلیم نہیں کریگی۔ انہوںنے کہاکہ معاشی عدم استحکام کے ذمہ دار نالائق نااہل ناسمجھ حکمران ہیں۔ انہوںنے کہاکہ قوم کے نجات دہندہ بننے کے جھوٹے دعویدار درحقیقت آئی ایم ایف کے کارندے ہیں،ملکی خزانے کی کنجیاں اور معیشت ملکی پہلے ہی آئی ایم ایف کے حوالے اور گروی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ لاکھوں تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگار اور حکمران وزرا معاونین کی فوج ظفر موج بھرتی کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی تبدیلی سرکار کو ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کی فراہمی کے وعدے یاد دلاتی رہے گی۔نیر بخاری نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے.مشکل حالات میں تنخواہوں میں سو فی صد سے زائد اضافہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں